۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
خون عطیہ

حوزہ/پاکستان میں امام حسین اور انصاران حسین ع سے محبت رکھنے والے افراد میں خون عطیہ کرنے کا رجحان بڑہ رہا ہے، عاشورہ کے دن ملک بھر میں شدید گرمی کے باوجود مومنیں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ اس سلسلے میں سندہ بھر میں اصغریہ علم و عمل تحریک نے ایک جامع پلان کے تحت 40 شہروں میں خون کے عطیاتی کئمپ کا انعقاد کیا۔

حوزہ  نیوز  ایجنسی  کی  رپورٹ  کے مطابق پاکستان میں امام حسین اور انصاران حسین ع سے محبت رکھنے والے افراد میں خون عطیہ کرنے کا رجحان بڑہ رہا ہے، عاشورہ کے دن ملک بھر میں شدید گرمی کے باوجود مومنیں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ اس سلسلے میں سندہ بھر میں اصغریہ علم و عمل تحریک نے ایک جامع پلان کے تحت 40 شہروں میں خون کے عطیاتی کئمپ کا انعقاد کیا۔ جس میں 1400 کے قریب خون کے بیگ جمع کئے گئے جو تھیلسمیا کے مریض بچوں کے علاج کیلئے حسینی بلڈ بنک، فاطمیڈ فائونڈیشن، ریجنل بلڈ بنک حیدرآباد اور تھیلسمیا سینٹر نوابشاہ کو عطیہ کیے گیے۔ عاشور کے دن خون عطیہ کرنا تحریک بن گئی ہے۔ سندہ بھر میں پہلے نمبر پر خون کے عطیات سکرںڈ سٹی میں جمع ہوے جو 120 بیگ تھے۔ پاکستان بھر میں تقریبا دس محرم کو 5000 کے قریب خون کی بیگ عطیہ کی گئیں- اس سلسلے میں سب سے بڑا خون کے عطیہ کا کئمپ کراچی میں حسینی بلڈ بنک کیجانب سے سالوں سے لگایا جاتا ہے

اس ایک کئیمپ میں 1000 بیگ جمع ہوتے ہیں، لاھور میں حسین کون ہے کیجانب سے دو روزہ خون کے عطیہ کا کئمپ لگایا گیا جس میں 150 بلڈ بیگ جمع ہوے، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کیجانب سے 40 شہروں میں خون کے عطیاتی کئمپ لگائے گئے جس میں 1400 بیگ جمع ہوئے، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی عزادری و تبلیغ سیکریٹری سید خادم حیسن شاہ نے بتایا کہ گذشتہ چار برسوں سے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان سندہ بھر میں کئمپ منعقد کرتی آ رہئ ہے اصل یہ عزاداری بھی ہے اور انسانیت کی خدمت بھی ہے، امام حسین ع نے اپنا ہے کہ خون دے کر دین، اسلام، نماز و روزہ کو بچایا ہم حسینیوں پر لازم ہے کہ ہم امام حسین کی پیروی کرتے ہوے انسانیت کی خدمت کریں اور ان تک امام حسین کا پیغام پہنچائیں۔ قول

معصومین ع ہے کہ جو لوگ امام حسین سے دور ہیں وہ یتیم ہیں ہم پر یہ فرض عاید ہوتا ہے کہ دنیا کے کونے کونے تک امام حسین ع کا پیغام پہنچائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .